٭اس نیت سے عیب کرنا کہ صرف دو چار مرتبہ کرکے چھوڑدوں گا۔٭ اس خیال سے مست رہنا کہ میں ہمیشہ تندرست‘ خوبصورت رہوں گا۔٭ اپنا راز دوسرے کو بتا کر اسے پوشیدہ رکھنے کی درخواست کرنا۔٭ ہر شخص کی ظاہری صورت دیکھ کر رائے قائم کرنا۔٭ کسی کام کو ادھورا چھوڑ کر دوسرے وقت پر مکمل کرنے کی امید کرنا۔٭ اپنی آمدنی سے زیادہ خرچ کرنا اور کسی خدائی عطیہ کا امیدوار رہنا۔٭ اپنے ماں باپ کی خدمت نہ کرنا اور اپنی اولاد سے اس کی توقع رکھنا۔ (رضیہ عرفان)۔