Search

علامہ کمال الدین دمیری رحمۃ اللہ علیہ نے حیاۃ الحیوان میں لکھا ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن جمعہ کی نماز کے بعد باوضو ایک مرتبہ پرچہ محمد رسول اللہ احمد رسول اللہ 35 مرتبہ لکھے اور اس پرچہ کو اپنے پاس رکھے ۔ اللہ جل شانہٗ اس کو اطاعت پر قوت عطا فرماتا ہےاور اس کی برکت میں مدد فرماتا ہے‘ شیطان کے وساوس سے حفاظت فرماتا ہے۔ اگر اس پرچہ کو طلوع آفتاب کے وقت درود ابرہیمی پڑھتے ہوئے غور سے دیکھتا رہے تو نبی کریم ﷺ کی زیارت خواب میں ہوگی۔ (محمد عثمان فاروقی‘ سمبڑیال)۔