Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! گرمیوں میں میری زبان پر اکثر چھالے پڑجاتے جو ایک ہفتہ رہتے اور ہر سال گرمیوں میں مجھے یرقان ہوجاتا تھا لیکن اس بار نہیں ہوا۔ گرمیوں میں میرے ہاتھ پاؤں بہت جلتے تھے‘ گھر والے پاؤں پر کدو یا کپڑا رگڑتے تو کچھ آرام آتا۔ پاؤں کی گرمی اور یرقان کی وجہ سے گرمیوںمیں رات کو تخم کاہو پانچ گرام اور چرائتہ شیریںپانچ گرام آدھا کلوپانی میں بھگو دیتا ہوں اور صبح نہار منہ یہ پانی پی لیتا ہوں جس کی وجہ سے مجھے اس گرمی کے مرض سے نجات مل گئی۔

(محمد عمران اکبر‘ راولپنڈی)