Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جیسا کہ آپ اکثر فرماتے ہیں کہ نظربد برحق ہے۔نظر بداونٹ کو ہانڈی اور انسان کو قبر میں پہنچا دیتی ہے۔ایسے ہی جادو بھی برحق ہے۔ میرے پاس ان سے نجات کا ایک آزمودہ عمل ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہی ہوں۔ سات دفعہ چاروں قل‘ سات دفعہ آیت الکرسی صبح وشام پڑھ کے دم کریں اور دم شدہ پانی پلائیں۔ جادو جنات کیلئے: منزل ایک دفعہ، تین دفعہ یا سات دفعہ روزانہ صبح وشام پڑھ کر دم کریں اور پانی پر دم کرکے پلائیں۔ (مقدسہ حیدر)