عبقری وہ رسالہ ہےجو لوگوں کو روحانی سکون کے ساتھ ساتھ جسمانی سکون بھی مہیا کررہا ہے۔ میں عبقری رسالہ بہت شوق و ذوق سے پڑھتا ہوں اور اس کی ہر کاپی سنبھال کر رکھتا ہوں۔ کیونکہ یہ کسی وقت اور کسی موقع پر بھی کام آسکتا ہے۔ عبقری کی خدمات کو دیکھتے ہوئے میں اپنا ایک بہت آزمودہ اور بے خطا ٹوٹکہ بتانا چاہتا ہوں۔ اگر کسی کو کمر میں چُک آجائے توکسی ایسے شخص کو تلاش کریں جو الٹا پیدا ہوا ہو اس سے اپنی کمر پر درد والے مقام پر پاؤں سے سات مرتبہ ایڑھی سے پانچ سے چھ منٹ دبوائیں۔ میرا بارہا کا آزمودہ ہے کہ ایک سے دو دن میں چُک کے درد کا نام و نشان نہیں بچے گا۔ (نبیل رضا‘ کراچی)
عبقری میں ٹوٹکہ سیکشن کا قیام
اس کارخیر میں آپ بھی حصہ دار بنیں
قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے۔نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔