Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں کچھ عرصہ سے عبقری رسالے کی قاری ہوں‘ اللہ تعالیٰ آپ کو اور عبقری کو ہمیشہ ترقی دے۔ آمین!عبقری کیلئے ایک نسخہ حاضر خدمت ہے جومیرا برسوں کا آزمودہے۔ خارش کیلئے: ھوالشافی: بازار سے دس روپے کی گندھک لیں اور دس روپے کانیلا تھوتھا۔ گندھک میں نیلا تھوتھا شامل کرکے پیس لیں اور سرسوں کےتیل میں مکس کرکےجسم کے جس حصے پر بھی خارش ہو‘ لگالیں۔ حتیٰ کہ جانوروں کو بھی لگائیں‘ انشاء اللہ خارش خشک ہو یا ترٹھیک ہوجائے گی‘ میرا آزمودہ اور مجرب ہے۔ اللہ آپ کا خاتمہ ایمان پر کرے اور جنت الفردوس کے اعلیٰ مقام پر فائز کرے‘ دنیا اور آخرت کی رسوائی سے بچائے۔ آمین!(رفعت سلطانہ‘ کلورکوٹ)