کسی آدمی نے حضرت سری سقطی رحمۃ اللہ علیہ سے پوچھا کیا حال ہے؟ آپ نے فرمایا: جس شخص نے ایسی حالت میں رات بسر نہیں کی کہ اس کےدل میں محبت کی چنگاڑی سلگ رہی ہو وہ نہیں سمجھ سکتا کہ جگر کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کی کیفیت کیسے ہوتی ہے اور مزید فرمایا: جو آدمی لوگوں کے سامنے ایسی خوبی اور کمال سے اپنے آپ کو آراستہ کرتا ہے جو اُس میں فی الواقع موجود نہیں تو وہ آدمی اللہ تعالیٰ کی نگاہ سے گر جاتا ہے۔٭ ضروری نہیں کہ ہر خوبصورت شے اچھی بھی ہو البتہ ہر اچھی چیز خوبصورت ہوتی ہے۔ (ارفع، پاکپتن)