Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تبارک و تعالیٰ کی بے شمار رحمتیں آپ پر نازل ہوں‘ آزمائشوں اور پریشانیوں کے اس دور میں آپ کی کاوش’’عبقری‘‘ اپنی مثال آپ ہے۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میں آپ کا ماہنامہ عبقری باقاعدگی سے پڑھتی ہوں اور درس ہر جمعرات باقاعدگی سے سنتی ہوں‘ میں نے آپ کے درس اور شاہکار عبقری سے بہت کچھ سیکھا ہے‘ بہت کچھ پایا ہے اور آپ کے مشفقانہ سلوک اور حد درجہ محبت کے پیش نظر میں قلم اٹھانے پر مجبور ہوئی۔آپ کے درس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور آپ سوچنے پر مجبور کرتے ہیں کہ ہماری زندگی کا متن کیا ہے؟محترم حضرت حکیم صاحب! آپ کو جتنی دعائیں دوں کم ہیں‘ آپ کے اٹھارہ اپریل کے درس سے میں نے یہ نیت کی کہ انشاء اللہ فرض نمازوں کے ساتھ ساتھ نماز تہجد کی بھی پابندی کروں گی۔ آپ کے درس کی وجہ سے ہماری بہت سی معاشی و گھریلو الجھنیں ختم ہوئی ہیں۔ (مریم افضل‘ منڈی بہاؤالدین)