ھوالشافی: ایک ٹیبل سپون آٹا‘ ہاف ٹی سپون ہلدی‘ ایک چٹکی چونا ایک برتن میں ڈالیں اب اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر گھول لیں پھر اس کی چولہے پر پکائیں جب گاڑھا پیسٹ بن جائے تو ایک کپڑے پر لگائیں جس جگہ پٹی باندھنا ہو پہلے اس جگہ تھوڑا سا سرسوں کاتیل لگائیں اب جس کپڑے پر پیسٹ لگایا ہے اسے پاؤں پر رکھیں اور پٹی باندھ لیں۔ پیسٹ نیم گرم ہو تب پاؤں پر وہ کپڑا رکھنا ہے اور پٹی باندھنی ہے‘ بہت جلد فائدہ ہوگا۔کسی ڈاکٹر یا جراح کے پاس جانا نہیں پڑے گا۔ پاؤں گھر میں ہی ٹھیک ہوجائے گا۔ اگر دردزیادہ ہو تو یہ عمل تین دن مسلسل کریں‘ ہمارا بارہا کا آزمایا ہوا ہے۔ ہمیں بہت فائدہ ملا۔