سگریٹ کا دھواں درج ذیل زہروں پر مشتمل ہوتا ہے۔ 1۔نکوٹین: سگریٹ کا مہلک ترین زہرایک عام سگریٹ میں 20 ملی گرام ہے۔ 2۔ کاربن مانوآکسائیڈ: سگریٹ کے دھوئیں میں ایک سے اڑھائی فیصد موٹروں سے خارج ہونے والے دھوئیں میں موجود جس سے سانس رکتا ہے اور موت واقع ہوتی ہے۔ 3: کاربنو جنیز: کینسر کا موجب۔ 4: بھاپ بن کر اڑ جانے والے تیزاب: فارک ایسڈ، الیٹک ایسڈ بینز واک ایسڈ یہ تمام مہلک زہروں کا درجہ رکھتے ہیں۔ 5۔ فینول اور الکحل: یہ ایک کاسٹک زہر ہے جو زندہ بافتوں کو جلادیتا ہے اور کھانسی کے شدید دورے ہوتے ہیں۔ 6۔ کریسول: فینول سے چار گنا زیادہ مہلک۔ 7۔ سایانائیڈ: چندقطرات سونگنے سے ایک دومنٹ میں موت واقع ہوجاتی ہے۔ 8۔ سنکھیا: کیڑے مارنے اور جنگلی جانوروں کو تلف کرنے کے کام آتا ہے جانور زمین کےاوپر تڑ پ تڑپ کر مرتا ہے۔ 9۔ امونیا: کیمیائی کھاد اور دھماکہ دار اشیاء بنانے میں استعمال ہوتی ہے‘ دم گھٹتا ہے‘ پھیپھڑوں کو جلا کر دائمی تکلیف کا موجب۔ 10۔ کولتار: پھیپھڑوں کی اندرونی جلد کو نقصان دیتی ہے۔ ایک سگریٹ پینے سےزندگی تقریباً اٹھارہ منٹ کم ہوجاتی ہے۔
(پرنسپل (ر) غلام قادر ہراج‘ جھنگ صدر)