محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جیسا کہ موسم تیزی سے تبدیل ہورہا ہے اس تبدیل ہوتے موسم میں ہر کسی کو نزلہ زکام اور کھانسی کامرض ہورہا ہے اس سے نجات کیلئے میرے گھریلو آزمائے دو عدد ٹوٹکے پیش خدمت ہیں:۔
1۔ ھوالشافی: خشخاش تھوڑی سی دھو کر خشک کرلیں اور اس میں تھوڑی سی شکر ملا لیں اور دونوں کوآپس میں مکس کرکےکھالیں۔ نزلہ ٹھیک ہوجائے گا۔چند دن روزانہ کھائیں۔ رات کو اگرکھائیں تو ساتھ دودھ پتی یا قہوہ پی لیں۔2۔ شدید ترین کھانسی کا آسان ترین علاج: پٹھ کنڈا لے کر اس کے کنڈے اتار کر توے پر کنڈے رکھ کر اوپر برتن رکھ دیں‘ کنڈوں کو جلاکر راکھ بنالیں۔ رات کو ایک چٹکی راکھ کھالیا کریں۔ اس سے ہر طرح کی کھانسی بالکل ٹھیک ہوجاتی ہے۔ (ناہید کوثر)