Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اس دعا کے ساتھ آغاز ہے کہ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے جو انسانیت کی خدمت کا بیڑہ آپ نے اٹھا رکھا ہے اللہ خود ہی آپ کو جزائے خیر عطافرمائے۔ آمین ثم آمین۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میں اپنی ہر پریشانی کیلئے درود شریف   کا وظیفہ کثرت سے پڑھ رہی ہوںجس کا ایک نصاب میں پورا کرچکی ہوں اور دوسرا مکمل ہونے والا ہے اگر میں یہاں اپنے بارے میں کچھ لکھوں تو شاید الفاظ ختم ہوجائیں‘ گناہگاروں میں سب سے آگے‘ اگر کوئی مجھ سے اچھے طریقے سے یا عزت سے پیش آئےتو ڈر لگتا ہے کہ میں اس قابل ہی نہیں‘ جو مجھے مل رہا ہے بس یہ اسی غفورالرحیم کا کرم ہے جو میری جیسی گنہگار پر نظر کرم رکھے ہوئے ہے‘ میری زندگی میں بہت حادثےآئے پھر اس درود پاک کی برکت سے اللہ نے مجھے کیسے نکالا بس ہم ہی ناشکرے اور نافرمان بنے پھرتے ہیں‘ اللہ ہم سب کو ہدایت کامل نصیب فرمائے۔ مجھے جب بھی کوئی پریشانی پڑی ہے تو درود پاک پڑھتے یا نماز پڑھنے کے بعد وظیفہ درود کرتے ہی یکدم کچھ پل کیلئے مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کیا ہوتا ہے‘ ایسے لگتا ہے خواب میں ہوتی ہوں اور میرے مسئلے کا حل مل جاتا ہے‘ یہ وظیفہ میں نے عبقری سے پڑھاتھا‘ میرے بھائی کی شادی کا دور دور تک کوئی امکان نہیں تھا‘ اللہ نے درود کی برکت سے کرم کیا اور دنوں کے اندر شادی ہوگئی۔ (عظمیٰ‘ ہزارہ)