محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ پچھلے چند سالوں سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔اس سے میں نے بہت سے فوائد اٹھائے ہیں۔میرے پاس ایک برکت کاکامیاب ترین عمل ہے جو ہمارا آزمود ہ ہے۔ عمل یہ ہے:۔ سات دانہ جَو لیکر وضو کرکے ان پر 997 دفعہ پڑھ کر ان دانوں کو اپنی خرچ کی تھیلی یاپرس میں ڈال رکھیں اور جتنا چاہیں بغیر شمار کرنے کے اس میں سے خرچ کرتے رہیں‘ انشاء اللہ وہ تھیلی یا پرس ختم نہ ہوگا اور جب بھی کھولیں توبا وضو کھولیں۔نوٹ: اس روپیہ کو ناجائز اور گناہ کے کاموں میں ہرگز خرچ نہ کریں ورنہ نقصان کے ذمہ دار آ پ خود ہوں گے۔ (ب،م)