Search

وضو کے دوران ان آداب کا خیال رکھیں‘ انشاء اللہ فلاح دارین حاصل ہوگی۔1۔ وضو شروع کرنے سے پہلے ہاتھ دھو کر مسواک کرلیں‘ مسواک کرنے سے نماز کا ثواب ستر گناہ زیادہ ہوجاتا ہے اور جان کنی کے وقت اللہ پاک اسے کلمہ یاد دلاتے ہیں۔ 2۔پوری بسم اللہ شریف پڑھ لیں اور ساتھ ہی پڑھ لیں۔ جب تک وضو رہے گا ہمارے محافظ فرشتے ہمارے لیےدعا کرتے رہیں گے۔3۔ وضو کے دوران ایک دفعہ کلمہ شہادت پڑھ لیں۔ جنت کے آٹھ دروازے اللہ پاک کھول دیتے ہیں۔ جس دروازے سے چاہو داخل ہوجاؤ‘ جب وضو مکمل ہوجائے تو پھر فوری طور پر چار دعائیں پڑھ لیں۔1۔ ایک دفعہ   ایک دفعہ کوئی سا بھی درود شریف۔ 3۔ تین دفعہ سورۂ قدر پڑھ لیں۔4۔ تین دفعہ سورۂ اخلاص پڑھ لیں۔ وضو کے آداب مکمل ہوگئے۔ آپ نماز تلاوت شروع کردیں۔(غ،ق)