محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک نسخہ ہے جو میں قارئین عبقری کیلئے ہدیہ کررہی ہوں۔ ھوالشافی: نرکچور حکیموں سے مل جاتا ہے‘ اس کو پیس کر باریک رکھ لیں‘اکثر بچوں اور بڑوں کو پیپ والے دانے نکلتےہیں‘ پیپ والے دانوں کی بہت تکلیف ہوتی ہے‘ اگر نرکچور صبح وشام چوتھائی چائے والا چمچ پانی سے ایک ماہ تک کھالیں تو انشاء اللہ آئندہ زندگی بھر کیلئے ان سے نجات مل جائے گی۔ یہ نسخہ میری بہن نے بتایا تھااس کا آزمودہ ہے اور بہترین ہے۔(ج،ر)