محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! حکمت میرا پیشہ ہے اور یہ نسخہ میرے کئی مریضوں کا آزمودہ ہے جو میں قارئین عبقری کو ہدیہ کررہا ہوں:۔ ھوالشافی: کلونجی 70 گرام‘ نیم کی نمولی کا مغز 100 گرام‘ پنیرڈوڈھی100 گرام‘ کرائتہ انڈیا والا 100 گرام‘چرائتہ نیپال والا 100 گرام‘ اصلی ہینگ 20 گرام۔ ان تمام چیزوں کو کوٹ کر پاؤڈر بنالیں۔صبح نہار منہ ایک چمچ دوپہرایک چمچ‘ رات کو ایک چمچ پانی یا دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔اگر کڑوی لگے تو خالی کیپسول بھرلیں‘ دو عدد کیپسول دن میں تین مرتبہ استعمال کریں۔کچھ عرصہ استعمال سے بواسیر خونی ہو یابادی دونوں ختم ہوجاتی ہے۔ یہ نسخہ میرے مطب پر بہت کامیابی سے چل رہا ہے۔ آپ بھی آزمائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔(ظاہر شاہ)