محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کافی عرصہ سے عبقری رسالہ پڑھتاہوں اس میں موجود وظائف اور ٹوٹکے بہت مفید ہوتے ہیں۔میرے پاس دل کی صحت کا ایک مجرب روحانی نسخہ ہے۔نسخہ یہ ہے: ہر نماز کے بعد اپنا دایاں ہاتھ دل پر رکھ کر سات مرتبہ یہ دعا پڑھیں پھر ہاتھ پر دم کرکے دل کے مقام پر پھیریں انشاء اللہ بہت ہی مفید عمل ہے: اَللّٰھُمَّ یَاقَوِیُّ الْقَادِرُ الْمُقْتَدِرُ قَوِّنِیْ وَقَلْبِیْ۔ دوسری میری عرض ہے کہ آپ کی عبقری کی ادویات میں اللہ نے بڑی شفاء رکھی ہے۔ آپ کی ادویات کا رزلٹ بہت اچھا ہے۔(محسن حیات عباسی‘ مری)