محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! چونکہ سردیوں کی آمدآمد ہےاور سردیوں میں اکثر بال خراب ہوجاتے ہیں۔ ان کیلئے میرے پاس ایک آزمودہ نسخہ ہے۔ ھوالشافی: زیتون کا تیل‘ بادام کا تیل‘ کیسٹر آئل‘ نیم کا تیل ہموزن لے کر مکس کرکے شیشی میں رکھ دیں۔ پھر اسے بالوں کی جڑوں میں ہلکے مساج سے لگائیں۔ انشاء اللہ خشکی ختم‘ بال گرنا ختم۔ نیم کا تیل بالوں میں فنگس کا خاتمہ کرتا ہے جو بالوں کی خارش کا سبب بنتی ہے۔ میرا سالہاسال کا آزمودہ نسخہ ہے۔ میں ہر سال سردیوں میں یہ نسخہ استعمال کرتی ہوں۔ نوٹ : تیل بالکل خالص ہونےچاہئیں۔ (مسزعبدالغفار‘ اسلام آباد)