Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے شوہر ریڑھی پر پھل لگاتے ہیں۔ الحمدللہ! روکھی سوکھی کھاکر گزارا کرلیتے ہیں اللہ نے ہرقسم کی محتاجی سے بچایا ہوا ہے۔ میرا بچہ سرکاری سکول میں پڑھتا تھا اور میٹرک کی تیاری کررہا تھا‘ اس کے ساری ساتھی شام کو ایک بہت ہی اچھی اور مشہور اکیڈمی میں پڑھنے کیلئے جاتے‘ میرے بیٹے نےمجھے اور اپنے باپ کو کئی دفعہ کہا کہ میں نے بھی اکیڈمی جانا ہے مگر ہم اپنا بجٹ دیکھتے تو اسے چپ کرادیتے اور کہتے گھر میں ہی پڑھو‘ حضرت حکیم صاحب کے درس میں جاکر دعا کیا کرو انشاء اللہ دیکھنا تمہارے نمبر تمہارے سارے ساتھیوں سےاچھے آئیں گے۔ میرا بیٹا درس میں آتا رہا اور دل لگا کر خوب گھر میں بھی پڑھتا رہا۔ دوران پیپر بھی درس میں شرکت کرتا رہا اور خوب رو رو کر اللہ کے حضور دعائیں مانگیں۔ جیسے تیسے کرکے اس نے گھر میں ہی بغیر کسی کی رہنمائی کے تیاری کرکے پیپرز دئیے۔ پیپرز کے بعد وہ کچھ مایوس سا تھا مگر جب میں اسے درس میں مانگی دعاؤں کا یاد دلاتی تو اسے کچھ حوصلہ ہوتا۔ الحمدللہ! جب اس کا رزلٹ آیا تو وہ خود کیا‘ اس کے سارے اساتذہ‘ اس کے ساتھی جو بڑی بڑی اکیڈمیز میں پڑھتے تھے سب ہی حیران رہ گئے۔ میرے بیٹےنے اے پلس گریڈ حاصل کیا اور اپنے سکول میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔ اس سے کوئی بھی پوچھتا ہے کہ تم نے تیاری کہاں سے کی تو وہ ہر کسی کو تسبیح خانہ کا بتا دیتا ہے۔ (ام عبدالماجد‘ لاہور)