Search

ان میں سے پہلے آپ(ﷺ) ہیں‘ اے محمد(ﷺ) میں آپ (ﷺ)سے بغض رکھتا ہوں۔ 2۔ وہ عالم جو اپنےعمل پر یقین کرتا ہو۔

نبی کریم ﷺ نے شیطان سے فرمایا کہ میری امت کے کتنے لوگ تیرے دشمن ہیں۔ اس لعین نے کہا کہ بیس آدمی میرے دشمن ہیں۔ 1۔ ان میں سے پہلے آپ(ﷺ) ہیں‘ اے محمد(ﷺ )میں آپ(ﷺ) سے بغض رکھتا ہوں۔ 2۔ وہ عالم جو اپنےعمل پر یقین کرتا ہو۔ 3۔ وہ حامل قرآن جو عمل کرتا ہو ان احکامات پر جو اس میں ہیں۔ 4۔ وہ اذان کہنے والا جو پانچوں نمازوں میں اللہ کیلئے اذان دیتا ہو۔ 5۔ فقیروں اور یتیموں اور مسکینوں سے محبت رکھنے والا۔ 6۔ نرم دل آدمی۔ 7۔ حق کےآگے جھک جانے والا۔ 8۔ وہ جوان جوجوانی میں اللہ کی اطاعت و عبادت کرتا ہو۔ 9۔ حلال کھانے والا۔ 10۔ وہ دو جوان جو اللہ کی رضا کیلئے آپس میں محبت رکھتے ہوں۔ 11۔باجماعت نمازوں پر حرص کرنے والا۔ 12۔ وہ جوان جورات کو نماز پڑھے اس حال میں کہ لوگ سورہے ہوں۔ 13۔ وہ آدمی جو اپنے نفس کو حرام سے روکے رکھے۔ 14۔ وہ آدمی جو دوسرے بھائیوں کیلئے خیرخواہی کرے اور اس کے دل میں اس سے کچھ غرض نہ ہو۔ 15۔ وہ آدمی جو ہمیشہ باوضو رہے۔ 16۔ سخاوت کرنے والا۔ 17۔ اچھے اخلاق والا۔ 18۔ وہ آدمی جو اس ذمہ داری کی تصدیق کرتا ہو جو اس کےرب نے اس کیلئے اٹھائی ہے۔ 19۔ بیواؤں کی خبرگیری کرنےوالا۔ 20۔ موت کیلئے ہروقت تیار رہنے والا۔ (بحوالہ منبھات از علامہ ابن حجر عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ)