Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرےپاس یرقان سے نجات کا ایک آزمودہ نسخہ ہےجو کہ درج ذیل ہے:۔
ھوالشافی: گل بنفشہ9 ماشہ‘ گل نیلوفر 9 ماشہ‘ عناب 5 دانے‘ لسوڑہ5 دانے‘ گل سرخ 9 ماشہ‘ زرشک 9 ماشہ‘ املی 1 تولہ‘ ریوند خطائی9 ماشہ‘ افسنتین 9 ماشہ‘ بیخ بادیان 9 ماشہ‘ بیخ کاسنی 9 ماشہ۔ چینی 6 چھٹانک۔چینی کے علاوہ تمام ادویات کو ایک کلو پانی میں ابال کر اتارلیں۔ ٹھنڈا ہونے پر چھان کر چینی ڈال کر ابالیں جب ایک بوتل جتنا بچ جائے‘ اتار لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر بوتل میں ڈال لیں۔ خوراک آدھ چھٹانک دوا آدھ پاؤ پانی ملا کر صبح نہار منہ اور عصر کے وقت لیں۔ چند دن کے استعمال سے ہی واضح فرق محسوس ہوگا۔ (راؤ شمشاد احمد‘ شجاع احمد)