محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کا 2006ء سے قاری ہوں‘میرے ایک دوست کے ہاتھوں میں درد رہتا تھا‘ علاج وغیرہ سے کوئی فائدہ نہیں ہورہا تھا‘ میں نے انہیں عبقری میں شائع نسخہ لکھ کر دیا اور فائدے بتائے۔ انہوں نے بنایا اور استعمال کیا‘ الحمدللہ! ان کے ہاتھوں کا درد اس نسخہ سے ختم ہوگیا‘ اس کے علاوہ یہ نسخہ جوڑوں کے درد‘ قبض‘ گیس‘ پیٹ کا بڑھنا ‘ بھوک کی کمی‘ یرقان‘ خون کی کمی اور پیٹ کی جملہ بیماریوں کو ختم کرنے کیلئے اکسیر لاجواب ہے‘نسخہ درج ہے:ھوالشافی: سنڈھ پچاس گرام‘ ریوند چینی پچاس گرام‘ میٹھا سوڈا پچاس گرام لیکر پھکی بنالیں‘ آدھی آدھی چمچ دن میں تین بار کھانا کھانے کے بعد تھوڑے سے پانی سے لے لیں۔(عاشق حسین‘ کراچی)