محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے ایک خط لکھا تھاآپ نے مجھے سورۂ فاتحہ والا وظیفہ بتایا جو نوے دن پڑھنا تھا وہ میں نے تین ماہ تک پڑھا اسی ترتیب سے جیسے آپ نے لکھا اس سے مجھے یہ فائدہ ہوا کہ میرا بیٹا دینی اور دنیاوی تعلیم کی طرف اب مکمل توجہ دے رہا ہے۔ا ب میں اپنا ایک خاندانی آزمایا ہوا ٹوٹکہ قارئین کی خدمت میں پیش کررہا ہوں جو کئی سالوں سے ہم اپنے گھر میں کرتے ہیں۔ بچے تو ہر گھر میں ہوتے ہیں وہ چھوٹے بچے جن کو سردی لگ جاتی ہیں اور بلغم کی شکایت رہتی ہے یا ان کی پسلیاں چلتی ہیں سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے تو آپ دو عدد پان کے پتے‘ سرسوں کا تیل لے لیں۔ پان کے پتے کے اوپر ہلکا سا سرسوں کاتیل لگا کر ان کو آگ کے اوپر نیم گرم کرلیں پھر دونوں پسلیوں کے اوپر رکھ کر ململ کا کپڑا لپیٹ لیں۔ صبح تک بچے کو آرام آجائے گا اور اس کا بلغم پاخانہ کےراستے نکل جائے گا۔ یہ عمل مسلسل تین راتیں کرنا ہے اور بچے کو نمونیا وغیرہ کی شکایت ہے تو وہ بھی ختم ہوجائے گا۔ (غلام نبی سومرو‘ سکھر)