Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے نظر کی عینک لگی ہوئی تھی‘ میرے ابوجان کو کسی نے نسخہ بتایا‘ میرے ابوجان نے میرے لیے بنا کر مجھے استعمال کروایا تو صرف چالیس روز صبح و شام چائے والا چمچ دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے میری عینک اتر گئی۔ ھوالشافی: مصری‘ سونف ‘بادام مغز‘ ثابت دھنیا تمام 100 گرام‘ سفید زیرہ 50 گرام‘ کالی مرچ25 گرام۔تمام اجزاء کو پیس کر یکجان کرلیں اور شیشی میں بند کرلیں۔پورے چالیس دن استعمال کے بعد ڈیڑھ نمبر کی عینک اتر جاتی ہے‘ بہت کارآمد نسخہ ہے۔ ( جمال ارشد‘ بھلوال)