اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
کتاب نمبر 17:بدترین خصلتوں کا بہترین علاج: یہ کتاب معاشرے کیلئے نشان راہ ہے اور تسخیر کے بڑے بڑے عملوں میں سے اعلیٰ عمل ہے۔ میں نے اس کتاب کی تیاری میں صدری ملفوظات کو خاص حصہ دیا ہے اور مندرجہ ذیل کتب سے استفادہ کیا ہے:۔تبلیغ دین۔ تہذیب الاخلاق۔ ذم الھویٰ۔ شریعت و طریقت۔ بدنظری اور اس کا علاج۔ تعلیم الدین۔ بوادر النوادر۔ الھویٰ والھدیٰ۔ بصائر حکیم الامت۔ التکشف عن مہمات التصوف۔ تفسیر بیان القرآن۔ اشرف السوانح۔ تربیت السالک۔ کمالات اشرفیہ۔ انفاس عیسیٰ۔ مطاہراہ قوال۔ ماثر حکیم الامت اور احادیث و دیگر کتب سے استفادہ کیا۔ تبلیغ دین امام غزالی اور تہذیب الاخلاق محترم قریشی صاحب کی کتب سے میں نے بھرپور استفادہ کیا ہے اللہ تعالیٰ ان حضرات کو اپنی شان کے مطابق جزاء خیر عطا فرمائے۔ یہ کتاب سب سے پہلے 2004ء میں شائع کی گئی۔ اس کتاب کے اب تک تین ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔۔نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔