محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں رسالہ ماہنامہ عبقری پچھلے چھ سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔ اپنے مسائل کے حل کیلئے میں ہر ماہ کی روحانی محفل اپنے گھر میں ضرور ضرور ضرور کرتی ہوں۔ اس محفل نے میرے بہت سے گھریلو‘ کاروباری مسائل حل کیے ہیں۔ خاص طور پر پچھلے رمضان میں تو اس محفل نے کمال ہی کردیا۔ میں نے پہلے تین روزے رکھے تو مجھے شدید نقاہت‘ کمزوری کی وجہ سے بخار ہوگیا جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوگئی کہ کہیں میرا روزہ نہ چھوٹ جائے۔ میں نے اپنے اس مسئلے کے حل کیلئے ہر روز روحانی محفل شروع کردی۔ الحمدللہ! میں نے پورا رمضان اس روحانی محفل
کو کیا اور اس کی برکت سے میرا سارا دن بالکل فریش‘ فٹ اور پیاس کے احساس کے بغیر گزرتا۔ افطاری کے بعد بھی نہ سستی ہوتی نہ نقاہت۔۔۔ اور جو تیسرے دن بخار ہوا تھا اس کا تو بعد میں پتہ بھی نہ چلا کہ کب ہوا اور کب ختم ہوا۔۔۔ الحمدللہ! افطاری تک میں ایسے فریش رہتی جیسے میں نے ابھی ابھی کوئی ٹھنڈا فریش جوس پیا ہے۔ انشاء اللہ رمضان کی آمد آمد ہے‘ اس رمضان بھی کوئی روزہ بغیر روحانی محفل کے نہیں گزرے گا۔۔۔! (مہرین بلال‘ ملتان)