آدھا کلو پانی لیں‘ دوچمچ چینی‘ ایک چمچ نمک سفید۔ پانی ابالیں اور ٹھنڈا ہونے پر جیسے نمکول پیک ڈالتے ہیں ایسے چینی اور نمک ڈالیں اور مکس کرکے افطاری میں ایک گلاس لازمی پی لیں‘ پانی کی کمی اور نقاہت و کمزوری فوری دور ہوجائے گی۔ رمضان میں افطاری کے وقت استعمال کریں اور جب بھی کوئی بیمار ہو اسے یہ پانی بار بار تھوڑا تھوڑا پلائیں۔ پانی کی کمی نہ ہوگی۔ (س، رحیم آباد بھکر)