Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کچھ عرصہ سے مجھے رات کو نیند نہیں آتی تھی‘ اکثر خواب میں کچھ چیزیں تنگ کرتیں۔ ایک دن سونے سے قبل میں ان چیزوں سے مخاطب ہوکر کہنے لگا اگر تو میری خواہ ہے تو مجھے کوئی ایسی چیز بتا جو مجھے سیدھی راہ پر چلائے اور میں اپنے اللہ اور اس کے محبوب ﷺ کو پاسکوں۔ اس نے مجھے خواب میں بتایا کہ ہروقت چلتے پھرتے یہ پڑھا کرو سُبْحَنَکَ لَاعِلْمَ لَنَا اور ہر نماز کے بعد ایک تسبیح یہ پڑھا کرو رَبَّنَا اغْفِرْلِیْ۔ یہ عمل میں نے کرنا شروع کردئیے۔ یقین کریں! مجھے ایسے خواب آنے شروع ہوگئے کہ جو بھی اگلے دن میرے ساتھ ہونے والا ہوتا وہ مجھے خواب میں پتہ چل جاتا۔ وقت گزرتا رہا‘ مجھے بہت اچھے خواب آنا شروع ہوگئے۔ پھر کمپنی کی طرف سے میری حج مبارک کی پرچی نکلی آئی اور میں حج بھی کرآیا۔ صحابہ اکرام و اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کی خواب میں زیارتیں بھی ہوئیں۔ (ارشد محمود‘ جہلم)