Search

یہ ایک قیمتی نسخہ ہے جو میں نے خود آزمایا ہے۔ ہمارے ایک استاد جی ہیں ان کا پیٹ بہت بڑھا ہوا تھا اور دوسرے نمبر پر قبض اور گیس بھی ان کو میں نے یہ نسخہ دیا انہوں نے کچھ عرصہ استعمال کیا تو ایک دن کہنے لگے میرے پیٹ پر سے چربی بھی کم ہورہی ہے اور قبض بھی ختم ہوگئی ہے اور میرا معدہ پچھلے دس سال سے خراب تھا‘ کبھی موشن لگ جاتے اور کبھی قبض ہوجاتی ۔ الحمدللہ! اس نسخہ کے استعمال سے اللہ نے شفاء بخشی ہے۔نسخہ درج ذیل ہے:۔
ھوالشافی: سونف ایک پاؤ‘ پودینہ ایک پاؤ‘ کاسنی پاؤ‘ مکو پاؤ ان سب کو لے کر ان کا عرق نکال لیں۔ ہر کھانے کے ساتھ آدھا کپ استعمال کریں۔ انشاء اللہ آپ کا پیٹ بھی نہیں بڑھے گا اور قبض بھی کبھی نہیں ہوگی۔ مزید کھانے کے بعد اکثر جو بھاری پن ہوجاتا ہے وہ بھی نہیں ہوگا۔اگر کسی کا پیٹ بڑھا ہوا ہے تو وہ بھی کچھ عرصہ متوتر استعمال سے کم ہونا شروع ہوجائے گا۔ یہ نسخہ میرے استاد کے علاوہ اور بھی بہت سے لوگوں نے آزمایا ہے ۔(بندہ خدا‘ واہ کینٹ)