Search

میری نانی اماں نے جن کو یہ نسخہ بنا کردیا اللہ نے اُسے شفاءدی۔ ھوالشافی: حرمل (سرمل)کے بیج ایک چھٹانک‘ نیلا تھوتھاایک تولہ‘ سرسوں تین چھٹانک۔ تمام اجزاء کو لوہے کی کڑاہی میں ڈال دیں‘ لکڑی یا اوپلے کسی ایک چیز کی ہلکی آگ پر بھونیں۔ اجزا کو کڑاہی میں ہلانے کیلئے لکڑی کا چمچ استعمال کریں۔ جب تمام اجزاء جل کر راکھ ہوجائیں تو انہیں پیس کر پاؤڈر بنالیں۔ اس پاؤڈر میں چھٹانک مکھن یا دیسی گھی میں ملا کر معجون بنالیں۔ چنبل زدہ حصے کو کسی جراثیم کش دوا سے صاف کرکے معجون کا لیپ کردیں۔محترم حضرت حکیم صاحب!آپ سے تعلق بننے کے زندگی میں کافی تبدیلی آئی ہے‘ نمازوں اور اعمال میں دل لگنے لگا ہے‘ کوشش ہے کہ اپنی زندگی سنت رسولﷺ کے مطابق ڈھال دوں۔ (عبدالواحد)