Search

ادب اور سلیقہ سکھائے روزہ 

  برائی سے ہردم بچائے روزہ

ہوا اس کا پابند جو نیک 

  تروتازہ اس کو بنائے روزہ

جو دنیا میں مردان غازی بنیں

انہیں باغ رضوان دکھائے روزہ

بُری صحبتوں کے جو عادی ہوئے

انہیں نیک راہوں پر لائے روزہ

خدا سے دعا ہے یہ میری

میرے کام عقبیٰ میں آئے روزہ