’’حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضور نبی اکرم ﷺ کو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کیلئے فرماتے ہوئے سنا (اے علی) مبارکباد ہو اسے جو تجھ سے محبت کرتا ہے اور تیری تصدیق کرتا ہے اور ہلاکت ہو اس کیلئے جو تجھ سے بغض رکھتا ہے اور تجھے جھٹلاتا ہے۔‘‘ (حاکم‘ ابویعلی‘ امام حاکم نے کہا یہ حدیث صحیح الاسناد ہے)
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے اپنے والد حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کو دیکھا کہ وہ کثرت سے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے چہرے کو دیکھا کرتے ۔ پس میں نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے پوچھا: اے ابا جان! کیا وجہ ہے کہ آپ کثرت سے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے چہرے کی طرف تکتے رہتے ہیں؟ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا: اے میری بیٹی! میں نے حضور نبی اکرم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ علی (رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ)کے چہرے کو تکنا بھی عبادت ہے۔‘‘(امام ابن عساکر)