جناب محترم مولانا قاری محمد نواز صاحب رمک تحصیل پروا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان فوت ہوگئے ہیں۔ موصوف حضرت خلیفہ غلام رسول صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ تھے اور خلیفہ غلام رسول صاحب رحمۃ اللہ علیہ حضرت احمد علی لاہوری رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ تھے۔ موصوف قاری محمد نواز صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کو خلافت اور اجازت سے بھی نوازا تھا ‘حضرت خلیفہ غلام رسول صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کو پیغام بھیجا تھا چونکہ مریض تھے کہ ’’کچھ دے جاؤ اور کچھ لے جاؤ‘‘ یعنی علاج کیلئے اور موصوف خلافت دینے کیلئے۔ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم نہ پہنچ سکے تو ان کی جگہ ان کے خلیفہ قاری محمد نواز صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کو خلافت سے نوازا۔ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی اطلاع ان کے بیٹے پروفیسر مولانا عبدالباسط کٹی خیل نے دی۔ اللہ تعالیٰ ان کو اپنی خاص جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے۔