Search

پیچش کے علاج کے لیے ایک نسخہ جو کہ میرا بارہا کا آزمودہ ہے‘ عبقری کے قارئین کیلئے یہ نسخہ حاضر ہے:۔میرے گھر والوں کو جب بھی پیچش لگیں یہی نسخہ استعمال کرواتا ہوں۔۔ھوالشافی: دس گرام سونف‘ تیس گرام گلقند‘ سیون اپ ریگولر بوتل۔ سونف کو باریک پیس کر گلقند میں مکس کریں بوتل میں ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں‘ پھر کسی باریک کپڑے وغیرہ سے چھان کر جو چھان نکلے اسے پھینک دیں اور جو پانی نکلے اسے پی لیں۔ یہ علاج دو مرتبہ کریں ویسے تو پہلی خوراک سے ہی آرام آجاتا ہے۔ (محمد طلحہ‘ جھنگ)۔