Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک روحانی نسخہ یرقان کیلئے ذاتی طور پرآزمایا ہوا ہے۔ یرقان کی پرانی بیماری صرف سات دنوں میں ختم ہوجاتی ہے اور اگر کسی کو نیا نیا یرقان یا پیلیا ہوا ہو تو وہ صرف تین دن میں صحت یاب ہوجاتا ہے۔ھوالشافی: دو بڑی سوئیاں (جن سے رضائی وغیرہ سی جاتی ہیں) لیں اور ایک پیالہ پیتل کا لیکر اس میں پانی بھرلیں اور مریض کو قریب لٹالیں۔بڑی سوئی لیکر مریض کے سر سے لیکر پاؤں تک پھیرنے کے دوران سات مرتبہ سورۂ فاتحہ‘ سات مرتبہ آیت الکرسی پڑھتے جائیں‘ سر سے شروع کریں پاؤں تک لے جائیں‘ یہ عمل کرکے سوئی پانی میں ڈال دیں‘ پھر اسی طرح دوبارہ عمل کرکے سوئی پانی میں ڈال دیں اور وہ پیالہ پانی والا مریض کی چارپائی کے نیچے رکھ دیں‘ روزانہ پانی تبدیل کریں‘ برتن صاف کرلیں‘ یہ عمل کرتے جائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ یرقان بالکل ختم ہوگا۔ (محمد یارعثمانی‘ فیصل آباد)۔