Search

بے موقع حیاء باعث محرومی ہے۔(مثلاً سوال نہ پوچھنا وغیرہ)۔ خواہش پرستی ہلاک کردینے والا ساتھی ہے۔ بے شک دلوں میں بُرے بُرے خیالات گزرتے ہیں مگر عقل سلیم ان سے باز رکھتی ہے۔ (حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ)بے حیاء کی صحبت قیامت کے دن رسوائی کا باعث ہوگی۔ ؕ(مولانا روم رحمۃ اللہ علیہ)حیاء سے مراد یہ ہے کہ بدی اور مصیبت سے نفس نے طبعی طور پر انقباص پیدا کیا ہو۔ تیرا سچا دوست وہ ہے جو تجھے گناہوں اور اللہ کی نافرمانی سے ڈراتا ہو۔ (ابوجعفر سومانی رحمۃ اللہ علیہ)۔

(انعم وحید‘ سمبڑیال سیالکوٹ)