Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس دو آزمائے ہوئے عمل ہیں یقینا ً ان سےعبقری کے ذریعے لاکھوں کا فائدہ ہوگا اور میرے لیے صدقہ جاریہ! عمل درج ذیل ہیں:۔
کسی سے ملنے سے پہلے کھٰیٰعص دائیں ہاتھ کی انگلیوں پر پڑھتے ہوئے انگلیاں بند کرلیں اور اس شخص کے سامنے جاکر کھول دیں‘ اُس سے متعلقہ آپ کو بھی کام ہوگا وہ بغیر چوں چرا کیے کردے گا اگر اُس شخص کو آپ پر غصہ بھی ہوگا تو وہ آپ سے بہت پیار سے ملے گا اور تمام رنجشیں ہمیشہ کیلئے بھلادے گا۔
خود پر غصہ آئے تو: اگر خود پر بہت زیادہ غصہ آتا ہو تو جب بھی کچھ بھی کھائیں یا پئیں تو اس پر ایک مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ یَاوَدُوْدُ دم کرکے پانی پی لیں۔
(ایک اللہ والا)