انتخاب : کمی احمد پوری
ایک انصاری شخص ابوحمزہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت زید بن ارقم رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کو فرماتے ہوئے سنا کہ سب سے پہلے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ ایمان لائے‘‘ (ترمذی‘ احمد‘ حاکم)۔حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ پیر کے دن حضور نبی اکرم ﷺ کی بعثت ہوئی اور منگل کے دن حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے نماز پڑھی‘‘ (ترمذی‘ حاکم)۔
’’عمرو ذی مر اور زید بن ارقم سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرمﷺ نے غدیرخم کے مقام پر خطاب فرمایا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’جس کا میں مولا ہوں اُس کا علی مولا ہے‘ اے اللہ! جو اسے دوست رکھے تو اُسے دوست رکھ اور جو اس سے عداوت رکھے تو اُس سے عداوت رکھ اور جو اس کی نصرت کرے اُس کی تو نصرت فرما اور جو اس کی اعانت کرے تو اس کی اعانت فرما۔‘‘ (امام طبرانی)۔
حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا جس نے حسن اور حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے محبت کی‘ اس نے درحقیقت مجھ سے محبت کی اور جس نے حسن اور حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے بغض رکھا اس نے مجھ ہی سے بغض رکھا۔ (ابن ماجہ‘ نسائی‘ احمد)۔