قارئین نے دیمک سے نجات کے تجربات لکھے جو سلسلہ وار ہم امانت آپ تک پہنچاتے رہیں گے۔
دیمک کو ختم کرنے کیلئے کافی عرصہ پہلے پڑھا تھا‘ ابھی اس کتاب اور شخصیت کا نام یاد نہیں۔ اس سے میں نے خود بھی بہت فائدہ اٹھایا اور جن جن کو بتایا ان کو بھی بہت فائدہ ہوا۔ امید ہے جو شخص یقین کے ساتھ کرے گا۔ وہ ضرور فائدہ حاصل کریں گا۔ جس گھر میں دیمک لگی ہوئی ہو اس گھر کی دیواروں پر اول خلیفہ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ۔دوئم خلیفہ سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ۔سوئم خلیفہ سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ۔چہارم خلیفہ سیدنا حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ۔پنجم خلیفہ سیدنا حضرت حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہما۔ششم خلیفہ سیدنا حضرت امیرمعاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ تعالیٰ عنہما۔کسی کاغذ پر لکھ کر لٹکا دیں۔انشاء اللہ جو دیمک ہوگی وہ ختم ہوجائے گی۔ نوٹ: ایک بات سنی ہوئی ہے جو سود کے کاروبار سے منسلک ہیں ان کے گھر پر دیمک چمٹ جاتا ہے۔ ہوسکتا ہے اس کو اس سے فائدہ نہ ہو۔
(محمدافضل رفیق رحمانی۔محمد افضل اصغر‘ خوشاب)