محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس نہایت نامراد بیماری سوزاک کا ایک کامیاب نسخہ ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں:۔ھوالشافی: شورہ قلمی ایک ماشہ‘ خردل(رائی) ایک ماشہ‘ جوکھار ایک ماشہ‘ زیرہ سفید ایک ماشہ‘ سرد چینی ایک ماشہ‘ ریوند چینی ایک ماشہ‘ الائچی کلاں ایک ماشہ ان سب اشیاء کے ہموزن شکر لے کرآپس میں ملالیں۔ ترکیب استعمال: دو ماشہ خوراک صبح و شام کچی لسی کے ہمراہ لیں۔ (جواد اللہ خان‘ کراچی)۔