ھوالشافی: گل بنفشہ تین گرام‘ اسطخدوس پانچ گرام‘ ملٹھی پانچ گرام‘ سونف پانچ گرام‘ انجیر تین عدد‘ منقیٰ دس دانے۔
ترکیب: ملٹھی اور سونف کو کوٹیں‘ انجیر اور منقیٰ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں‘ پھر تمام کو ایک پاؤ پانی میں جوش دیں اور چھان کر دو تولہ چینی ملا کر صبح نہار منہ پئیں۔ باقی ماندہ کو دوبارہ رات کو دو پاؤ پانی میں پکائیں اور چھان کر دو تولہ چینی ملا کر سوتے وقت دس گرام اطریفل اسطخدوس کے ہمراہ پئیں۔ عصر کے وقت انجیر تین عدد‘ مغزبادام شیریں دس دانے اچھی طرح باریک کرکے گرم دودھ کے ہمراہ کھائیں‘ کم از کم ایک ہفتہ استعمال کریں‘ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔(محمد سعید‘ بہاولپور)۔