حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ حضور نبی اکرم ﷺ سے حدیث قدسی میں اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد نقل فرماتے ہیں: ’’میری محبت اُن لوگوں کیلئے واجب ہے جو میری وجہ سے ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہیں‘ میری محبت ان لوگوں کے لئے واجب ہے جو میری وجہ سے ایک دوسرے کی خیرخواہی کرتے ہیں‘ میری محبت ان لوگوں کے لئے واجب ہے جو میری وجہ سے ایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہیں اور میری محبت ان لوگوں کے لئے واجب ہے جو میری وجہ سے ایک دوسرے پر خرچ کرتے ہیں۔ وہ نور کے منبروں پر ہوں گے ان کے خاص مرتبہ کی وجہ سے انبیاء اور صدیقین ان پر رشک کریں گے۔ (ابن حیان)٭رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جس بندہ نے اللہ تعالیٰ کیلئے کسی بندہ سے محبت کی‘ اس نے اپنے رب ذوالجلال کی تعظیم کی۔ (مسند احمد)