محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے ایم اے کے پیپرز تھے اور میری تیاری بالکل بھی نہ تھی‘خیر جیسے تیسے کرکے پیپرز دئیے جو کہ بالکل بھی اچھے نہ ہوئے۔ مجھے بہت تشویش ہوئی۔ میں سارا دن دوران امتحان اور رزلٹ آنے تک درس اس نیت سے سنتی رہی کہ اللہ مجھے ایم اے کے امتحان میں پاس کردے۔جب میرا رزلٹ آیا تو مجھے خود یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ میں بہت ہی اچھے نمبرز کے ساتھ پاس ہوگئی ہوں۔میں کبھی اپنے دئیے پیپرز کا سوچتی اور کبھی رزلٹ پر اپنے نمبرز دیکھتی۔ یہ سب درس کی برکات تھیں جو مجھے اچھے رزلٹ کی شکل میں ملیں۔ (ب۔ آ)