محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہم آپ کا رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ اس رسالے نے ہمارے بہت سے مسائل دنوں میں حل کردئیے ہیں۔ میں نے آپ کی ایک کتاب ’’شہد کے کرشمات‘‘ دفتر ماہنامہ عبقری سے خریدی‘اس میں ایک نسخہ شہد اور دارچینی ہموزن مکس کرکے صبح و شام ایک چمچ لینا ہے۔ میں نےاور میرے خاوند نے استعمال کیا نظر‘ پیٹ کا السر‘ پٹھوں کیلئے اتنا سستا اور کامیاب نسخہ نہیں ہوگا۔الحمدللہ! اب ہمیں اور کسی دوائی کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔ (شازیہ اسد)