بااجازت: شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (پی ۔ ایچ۔ ڈی‘ امریکہ)
ایک بڑا سیب اور چالیس لونگ لیں۔ ہر لونگ پر ایک بار آیۃ الکرسی مع تسمیہ‘ ایک بار سورۂ فاتحہ مع تسمیہ‘ ایک ایک مرتبہ چاروں قل مع تسمیہ دم کریں اور دم والےلونگ سیب کےچاروں طرف اچھی طرح پیوست کریں۔ یہ عمل ایک نشست میں ایک بار کرنا ہے۔ ضرورت مند خود کریں یا کوئی مخلص اس کو کرکے دے۔ پھر یہ سیب (دم والا)ململ کے سوتی نیلے کپڑے میں جو نہایت باریک ہو۔(لیکن سوتی ہونا ضروری ہے)گھر کے کسی محفوظ حصے میں چھاؤں میں لٹکا دیں۔ روزانہ اسی سیب (دم والا)پر درج بالا عمل صرف ایک بار پڑھ کر دور ہی سے دم کردیں اور ایک تسبیح ہر نماز کے بعد پڑھیں۔ چالیس دن کے بعد سیب (دم والا)اتاریں‘ روزانہ ایک لونگ (دم والا) مرد کھائے اور ایک لونگ عورت پاک ہونے کے بعد کھائے۔ اب سیب والا عمل چھوڑ دیں لیکن ہر نماز کے بعد یہ تسبیح
نہ چھوڑیں۔ انشاء اللہ ایک ہی بار عمل کرنے سےحمل ٹھہر جائے گا اور اللہ کی رحمت سے بیٹا پیدا ہوتا ہے۔ ہزاروں لوگوں نے آزمایا اگر حمل نہ ہو تو یہ سیب پھر دم کریں‘ اس طرح تین‘ پانچ یا سات دم والےسیب کھائیں۔ اگر شوہر بیرون ملک ہے تو اس کا تصور کرکے بیوی خود کھائے ورنہ اس کو بیرون ملک لونگ والا سیب پارسل کرکے یا کسی آتے جاتے کے ہاتھ بھجوائیں تو زیادہ بہتر ہے۔ تسبیح میاں بیوی دونوں پڑھیں۔ چالیس دن دم والا سیب لٹکائیں اور پھر ایک دم والا لونگ صبح نہار منہ دودھ کے ساتھ ورنہ مجبوراً پانی کے ساتھ میاں بیوی کھائیں۔ جو سیب کا گودا بچے وہ تمام تھوڑا تھوڑا کرکے دونوں کھالیں۔ اسی طرح تین، پانچ یا سات سیب کا عمل مسلسل پورے اعتماد سے کریں انشاء اللہ بے اولاد صاحب اولاد ہوں گے۔
نوٹ: یہ دم ہر جمعرات کو ہوا کرے گا۔