محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا درس بہت شوق سے سنتی ہوں‘ آپ کے درس کی تو میں سچ میں دیوانی ہوگئی ہوں۔ ہم نے زادالطالبین میں حدیث مبارکہ پڑھی تھی جس کا مفہوم ہے کہ بعض لوگ بیان کے اعتبار سے بہت اثر رکھتے ہیں‘ اب مجھے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ حدیث آپ کیلئے ہی ہے۔ آپ کے انداز پر تو میں قربا ن جاتی ہوں اور پتہ نہیں آپ کے درس کے الفاظ میں کیا اثر ہے کہ اللہ تعالیٰ فوراً کرنے کی توفیق بھی عطا فرمادیتے ہیں۔ درس میں بتائے گئے اعمال میں کرتی رہتی ہوں جن کے مجھے بے شمار فوائد ملے ہیں۔اب تو صبح سے لے کر شام تک ہر کام کے شروع میں مسنون دعائیں زبان پر جاری رہتی ہیں۔ آپ کے درس کی برکت سے میری بہت سی پریشانیاں‘ مشکلات اورگھریلو الجھنیں ختم ہوئی ہیں۔ میرے میاں کے کاروباری حالات بہت بہتر
ہوئے ہیں۔ میں نے آج تک آپ کو دیکھا نہیں مگر درس کی وجہ سے آپ سے اتنی عقیدت ہوگئی ہے کہ کیا بتاؤں؟ اب تک 45 مرتبہ آپ کو خواب میں دیکھ چکی ہوں حالانکہ میں نے آپ کو حقیقت میں نہیں دیکھا۔