Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں قارئین کیلئے ایک سردیوں کا ایک خاص تحفہ لایا ہوں جس کو تقریباً ہر شخص شوق سے کھاتا ہے اور وہ جلیبی ہے اور اس کےفوائد۔ روزانہ عصر اور مغرب کی نماز کے درمیان ایک وقت مقرر کرکے تازہ گرم جلیبی کھائیں‘ دماغی کمزوری دور ہوگی‘ خاص طور پر جو بچے قرآن حفظ کررہے ہیں ان کیلئے لاجواب ہے۔ جلیبی کھانسی میں بہت مفید ہے۔ 50 گرام جلیبیاں روزانہ کھائیں کھانسی دور ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ پوشیدہ امراض میں مبتلا شادی شدہ نوجوان ایک ماہ ایک پاؤ گرم دودھ میں سوگرام جیلیبی ڈال کر ایک ماہ مسلسل رات سونے سے دو گھنٹے پہلے کھائیں اور پھر کمال دیکھیں۔ عقل مند کیلئے اشارہ ہی کافی ہے۔(طاہرصدیق‘ لاہور)