Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے کافی عرصہ سے کمر میں تکلیف تھی اور گھٹنوں کا بھی درد تھا‘ بہت علاج کروائے فرق نہ پڑتا اور معدہ کا بھی مسئلہ تھا‘ میں نے یہ نسخہ استعمال کیا بالکل ٹھیک ہوگیا۔ میں نے یہ نسخہ عبقری کے سابقہ شمارہ فروری2013 ص23 پر پڑھا تھا۔ خود بھی ٹھیک ہوا ہوں لوگوں کو دیتا ہوں جس کو بھی دوائی استعمال کروائی اللہ کے فضل سے شفاء ملی‘ چوتھی مرتبہ دوائی بنانے جارہا ہوں۔ ھوالشافی: کلونجی 50 گرام‘ اسپغول چھلکا 50 گرام‘ شہد 100 گرام۔ کلونجی پاؤڈر کو اسپغول میں مکس کریں اور شہد میں ڈال کر مکس کرلیں دوا تیار ہے۔(قدرت اللہ‘ گجرات)