Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس ایک روحانی عمل ہے کہ کسی کا جائز کام اٹکا ہوا ہو مثلاً بے گناہ مقدمہ بازی میں پھنس جائے‘ کوئی وعدہ کرکے مکر جائے‘ رشتہ دینے سے انکار کردے‘ کوئی بھی مشکل ہو انشاء اللہ یہ وظیفہ مجرب ہے۔ بعد نماز ظہر گیارہ آدمی اکٹھے ہوکر ہر بندہ گیارہ دفعہ سورۂ فتح پڑھیں۔ اول و آخر سات دفعہ درود ابراہیمی پڑھ لیں ۔ انشاء اللہ فتح ہوگی۔ (محمد فاران ارشد بھٹی‘ خان گڑھ)