ویسے تو عبقری میں لیکوریا کے بہت سے نسخے پڑھتے رہتے ہیں لیکن میں جو نسخہ بھیج رہی ہوں وہ آب زر سے لکھنے کے قابل ہے‘ اتنا زبردست رزلٹ کہ انشاء اللہ دعا دینے پر مجبور ہوجائیں گے‘ نہایت ہی کم مالیت میں نسخہ تیار اور دنوں میں آرام۔ھوالشافی: مائیں‘ ماجو‘ گل دھاوا‘ خشک انار کا چھلکا‘ پھٹکڑی سفید یہ تمام اشیاء ہم وزن لیکرپھٹکڑی کو توے پر کھل کرلیں ۔ دوائی باریک پیس کر بڑے سائز کے کیپسول بھرلیں‘ دودھ یا جوس سے لیں کیونکہ دوائی خشک ہے۔ دن میں دو مرتبہ ایک ایک کیپسول صبح کھانا کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے اور رات کو کھانا کھانے کے ایک گھنٹہ بعد۔ رات کو دوائی کھانے کے بعد کوئی چیز نہیں کھانی۔